ابنا: کراچی سے ھمارے نمايندے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دھشتگردوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے کراچی میں جعفریہ الاينس کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی،مجاس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ حسن ظفر نقوی،مولانا مرزا یوسف حسین اورپیپلزپارٹی کےسینیٹر فیصل رضا عابدی سمیت اھم شعیہ شخصیات کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے گزشتہ روز کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے امیر سمیت سات مبینہ دہشت گردو ں کو کراچی سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 125 کلو دھماکا خیز مواد،سات خودکش جیکٹ ، راکٹ لانچراور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کرکے ان سے تفتیش شروع کی۔
.....
/169